- الإعلانات -

عام موبائل فون کی خریداری پر بھی لوگوں کو500 سے دوہزار تک اضافی ٹیکس دینا ہوگا

لاہور  وفاقی حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں2016-17ءچار سو سے زائددرآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں موبائل فون سرفہرست ہیں ۔درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے موبائل فونزکی قیمتوں میں 500 روپے سے5 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔ موبائل فونزکے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافے سے ان کے کاروبار متاثر ہوں گے اور10 سے 20 ہزارروپے مالیت والے موبائل فون کی قیمت میں15 سے2ہزارروپے کا اضافہ ہوجائے گا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے لوگ غیرقانونی ذرائع استعمال کریں گے جس سے حکومت کے ریونیومیں کمی آئے گی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی میں اضافے سے سستے موبائل فون کی خریداری پر بھی لوگوں کو500 سے دوہزار تک اضافی اداکرنا پڑیں گے۔