- الإعلانات -

مردان پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ چار افراد جانبحق متعدد زخمی

مردان مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع  کے مطابق مردان میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہو رہا تھا جس پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے بھگڈر مچ گئی۔ فائرنگ سے مہمند ایجنسی سے پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر بھی جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔