- الإعلانات -

پانی کے نئے منصوبوں پر تین ارب خرچ ہونگے

اسلام آباد  پانی و بجلی ڈویژن کے پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں پر28 ارب 31 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے اور نئے منصوبوں پر 3 ارب 40 کروڑ روپےخرچ کئے جائیں گے ¾ مجموعی طور پر جاری اور نئی سکیموں کے لئے 31 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ روپے، ضلع گوادر کی تحصیلاورماڑہ میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لئے 70 کروڑ روپے، کوئٹہ میں منگی ڈیم کی تعمیرکے لئے 65 کروڑ روپے، جامشورو سندھ میں دراوٹ ڈیم کی تعمیر کے لئے ایکارب روپے، چکوال میں گبیر ڈیم کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپے، گومل زام ڈیم کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ روپے، کچھی کینال منصوبے کے لئے 5 ارب روپے، کرمتنگی ڈیم کے لئے ایک ارب روپے، نئی گاج ڈیم کی تعمیر کے لئے 3 اربروپے، منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے لئے ایک ارب روپے، ست پارہ ڈیم کیلئے 18 کروڑ روپے، قلات میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے، لسبیلہ میں وندر ڈیم کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے، بلوچستان میں بادن زئی ڈیم کی فزیبلٹی کے لئے 10 کروڑ روپے، دوسی ڈیم گوادر کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے، موسیٰ خیل میں خزانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 31 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔