- الإعلانات -

لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کااعلان

اسلام آباد حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کااعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لیپ ٹاپس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے تا کہ آئی کو فروغ مل سکے ۔انہو ںنے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کیڑے مار ادویات اور اجزاءپر بھی سیلز ٹیکس مکمل ختم کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔