- الإعلانات -

بجٹ کے خلاف عمران خان میدان میں آگئے کل حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں بلکہ مافیا بیٹھا ہے۔ وفاقی بجٹ مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔تفصیلی موقف کل دونگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لاوں گا۔ حکومت کے پاس طاقتور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا بہترین موقع تھا جو اس نے گنوا دیا۔ہم وزیراعظم سے جواب مانگتے ہیں وہ کوئی جواب ہی نہیں دیتے۔وہ پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے  مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں بلکہ مافیا بیٹھا ہے۔