- الإعلانات -

3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگا،ڈار

اسلام آباد  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16میں 3104 ارب روپے کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا جو 3 برسوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگا۔

جمعہ کو آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں مالی سال 2012-13ئمیں 3.38 فیصد اضافہ کے ساتھ 1,936 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ موجودہ مالی سال 2015-16میں 3,104 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک ہونے والی وصولیوں کی بنیاد پر یہ نظر آ رہا ہے کہ جون کے اختتام تک انشائاللہ یہ ہدف پورا ہو جائے گا۔ اس طرح تین سالوں میں محصولات میں 60 فیصد اضافہ ہوگا جو تاریخی ہے۔جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح جو 2012-13 میں 8.5 فیصد تھی اب بڑھ کر 10.5 فیصد ہوگئی ہے۔