- الإعلانات -

ارکان الیکشن کمیشن مستعفی نہ ہوئے تو 4 اکتوبر سے دھرنا ہوگا، عمران خان

imran-khan

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 اکتوبر تک الیکشن کمیشن کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ اسی روز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

لاہور میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے باہر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے خلاف 413 درخواستیں دائر کی گئیں جس میں سے ہم نے صرف 4 حلقے مانگے تھے اور اس سے زیادہ مثبت چیز کیا ہوسکتی تھی، اگر حکومت 4 حلقے کھول دیتی تو تمام الیکشن کو قبول کرلیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں اور ملک کو معاشی طور پر نقصان ہو لیکن میں 4 حلقوں کے لیے ایک سال تک ٹھوکریں کھاتا رہا، الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو پتا چلا کہ (ن) لیگ کے ساتھ میچ فکسنگ میں سب سے زیادہ الیکشن کمیشن ملوث ہے۔