- الإعلانات -

سورج ہوا بے قابو لاہور میں پارہ 45 پر جا پہنچا شہری نہروں کا رخ کرنے لگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دوپہر ہوتے ہی سورج تپنے لگا جس کے باعث لاہورکا درجہ حرارت 45ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔ گرمی بھگانے کیلے لوگوں نے نہروں کا رخ کرلیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ موسمی صورت حال کے مطابق دوپہر 2بجےلاہور،اوکاڑہ،رحیم یارخان میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بہاولنگر میں اور نور پورتھل میں پارہ 46ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔اس کے علاوہ لاڑکانہ،حیدرآباد،سکھرمیں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد،جھنگ،جہلم،قصور خان پور،منڈی بہاﺅ الدین اورساہیوال میں درجہ حرارت44،ملتان،بہاولپور،بھکر اورکوٹ ادو 43،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،ڈی جی خان اور گجرات میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ لیہ میں درجہ حرارت 41،کراچی ، سیدو شریف اور پنجگور میں پارہ 37 swming boysڈگری پر چلا گیا ہے۔