- الإعلانات -

ضمنی الیکشن کے اعلان سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں، پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہار کر انہیں کیسے چیلنج کرسکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے اعلان سے بوکھلا گئے ہیں وہ جس سسٹم پر تنقید کررہے ہیں اس کے فیصلوں پر اترا رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نوازشریف کو چیلنج دے کر خود بھاگ گئے، نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور عمران خان بمشکل ممبر قومی اسمبلی بنے ہیں جب کہ نوازشریف کے سپاہی سے 2 بار ہارنے والا ان کو کیسے چیلنج کرسکتا ہے۔