- الإعلانات -

کرپشن ختم کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے اور ادارے حدود میں رہ کرکام کریں، خورشید شاہ

khurseed-shah

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کرپشن ختم کرنا سیاستدانوں کی ذمے داری ہے لہٰذا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کرپٹ وزرا کے خلاف پیپلز پارٹی کو آگے آکر فیصلے کرنے چاہییں کیونکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والا دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کرے گا، پیپلز پارٹی دہشت گردی کی سب سے بڑی مخالف ہے جب کہ بھٹو کی پارٹی پر کرپشن کا الزام ہوتو اس سے بڑی گالی کیا ہوسکتی ہے، کرپشن کے خلاف لڑنے والے پر مقدمے بنانا کہاں کا انصاف ہے، نیب اور ایف آئی اے نے کرپشن کے کیسز بنائے ہیں اور انہیں جتنے مقدمے بنانے ہیں بنائیں ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر عاصم پڑھے لکھے وائس چانسلر ہیں انہیں اگر دہشت گردوں سے رابطے کے الزام میں پکڑا ہے تو ان کے خلاف ثبوت پیش کیے جائیں۔