- الإعلانات -

امریکہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے،سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد  سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ ہمارے ملک کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی تھی، امریکہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق اعزاز چوہدری نے کہا کہ ڈرون حملے میں ملا اختر منصور مارے گئے لیکن یہ حملہ ہمارے ملک کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی تھی جس پر امریکہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے اچھی بات چیت چل رہی تھی لیکن اس ڈرون حملے سے افغان امن عمل متاثر ہوا ہے اور اس سے پہلے بھی افغان عمل سبوتاژ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے، افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ نیٹو فوج بھی کچھ نہیں کر سکیں۔