- الإعلانات -

دسمبر تک لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید کم ہو جائے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد   وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنوب سے شمال کی طرف نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جس کے باعث رواں سال دسمبر میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید کم ہو جائے گا۔
حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ صنعتی شعبے کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 سے کم ہو کر 6 سے 7 گھنٹے پر آ گیا ہے۔ جنوب سے شمال کی طرف نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جس سے چار ہزار میگاواٹ بجلی فراہم ہو سکے گی اور اس کے باعث رواں سال دسمبر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں میں ہر ماہ 14 ارب روپے اضافہ ہو رہا تھا جس پر قابو پایا گیا ہے۔