- الإعلانات -

اپنے ہی ملک میں علاج کرونگا،عبدالستار ایدھی

کراچی مشہور سماجی ورکر عبد الستار ایدھی نے کہا ہے کہ میں اپنے ہی ملک میں علاج کراﺅں گا ۔ایدھی سنٹر میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے عبد الستار ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے عبد الستار ایدھی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ذرائع  کے مطابق عبد الستار ایدھی کو کئی شخصیات کی جانب سے بیرون ملک علاج کرانے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اپنے ہی ملک میں علاج کراﺅں گا ۔واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی کی طبیعت گزشتہ کچھ روز سے نا ساز ہے ۔