- الإعلانات -

حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کو عدالت پیش کر دیا گیاا

کراچی  حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان نے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے اور عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کو عدالت پیش کیا گیا جہاں ملزم کے وکیل نے اس کے علاج کیلئے تحریری درخواست دی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم کی طبیعت خرابی کی تصدیق ہونے پر ہتھکڑیاں کھول دیں اور عدالتی تحویل میں لے لیا اور حکم دیا کہ ملزم کا اعترافی بیان آج ہی ریکارڈ کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے حلیمہ کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا اور کہا کہ اس نے حلیمہ کاقتل نہیں کیا جبکہ تھانے میں اعترافی بیان دینے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔ رضوان نے عدالت کو بتایا کہ اسے بیوی اور بیٹی سے متعلق سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ عدالت نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔