- الإعلانات -

کسی کو جبری فطرہ اور زکواة نہ دیں ۔ترجمان رینجرز

کراچی رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری اور تاجر کسی کو جبری فطرہ اور زکواة نہ دیں ۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہری اور تاجر کسی کو جبری فطرہ اور زکواة وغیر ہ ہر گز نہ دیں اور اگر کوئی فر د جبری فطرہ یا زکواة کا تقاضا کرے تو اس کی اطلاع رینجرز کو دی جائے ۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں اور عوام ایسے عناصر کی سرکوبی میں پاکستان رینجر ز کا ساتھ دیں ۔