- الإعلانات -

لنڈی کوتل مسجد کی چھت گرنے سے متعدد نمازی زخمی

 

کراچی  ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مسجد کی چھت گرنے سے متعدد نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع  کے مطابق لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مسجد عثمان زیر تعمیر تھی جس کا ایک حصہ اس وقت گر گیا جب نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد زخمی افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔