- الإعلانات -

وزیراعظم نواز شریف نے زینت کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لندن  وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھ کی رہائشی زینت جسے8جون کو حسن نامی نوجوان سے اپنی مرضی سے کورٹ میرج کرنے پر اس کی ماں نے جلا کر مار ڈالا تھا کے واقعہ کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے زینت کو جلائے جانے کے واقعہ کو اسلامی روایات کے منافی قرار دیا ہے۔وزیراعظم نے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع  کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔