- الإعلانات -

سوات سی ٹی ڈی کی کاروائی دہشتگرد نور محمد گرفتار

پشاور  سوات میں انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نور محمد کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع  کے مطابق سی ٹی ڈی نے سوات میں کارروائی کے دوران دہشت گرد نور محمد کو حراست میں لے لیا ۔ دہشت گرد مینگورہ میں پولیس وین پر حملے میں ملوث تھا ۔ اس کے علاوہ تحریب کاری کی دیگر کارروائیوں میں بھی شامل رہا ہے ۔

دہشت گرد کو گرفتا ر کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔