- الإعلانات -

پاناما لیکس:پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے کچھ نہیں ہونے والا،اپوزیشن

اسلام آباد پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز طے کرنےوالی پارلیمانی کمیٹی ساتویں اجلاس میں بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکی جس کے بعد اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع  کے مطابق کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا۔ حکومت کی جانب سے اسحاقڈار، اکرم درانی، خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد، انوشہ رحمان اور میر حاصل بزنجو شریک ہوئےجب کہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق بشیرچیمہ، الیاس بلوراور صاحبزادہ طارق اللہ شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم کے رکن بیرسٹر سیف اجلاس میںشریک نہیں ہوئے۔
کافی دیر تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے ۔ اپوزیشن کے رکن شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے خاندان کا احتساب نہیں چاہتی جس کی وجہ سے بات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس کمیٹی میں بیٹھنابے سود ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت شریف خاندان کا احتساب نہیں چاہتی جس سے معاملات بگڑ رہے ہیں۔