- الإعلانات -

لنڈی کوتل:شہداءکے لواحقین کیلئے 10,10 لاکھ روپےامداد کا اعلان،ملک ریاض

کراچی بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب جامع مسجد کی چھت گرنے کے باعث شہید اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک ریاض کے داماد زین ملک نے ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب واقع جامع مسجد عثمان غنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے حادثے کے شہداءکے لواحقین کیلئے 10,10 لاکھ روپےامداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض نے مسجد کی مرمت کرانے کی پیشکش کی ہے اور اگر بلڈنگ کے بائی لاز نے اجازت دی تو ہم چھت ڈال دیں گے۔