- الإعلانات -

موجودہ حالات میں پاکستان عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،احسن اقبال

لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کےلئے ہم چوتھا تو  کیا  پانچواں گیئربھی ڈالنا چاہتے ہیں،اس منصوبے کے تحت چین اپنی حدود میں انفراسٹر اکچر مکمل کررہا ہے ،چین کی طرف سے مالی معاملات کی منظوری ملتے ہی گوادر پورٹ پر کام کیرفتار مزید تیز کر دی جائے گی،موجودہ حالات میں پاکستان عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا اس کےلئے سول ملٹری لیڈر شپ ،حکومت اور اپوزیشن سب کو یکجہتی سےآگے بڑھنا ہوگا ۔ ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداریمنصوبے میں حکومتی اداروں کی سطح پر کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ تمام اداروں کی ابتک کی کارکردگی انتہائی متاثر کن ہے ۔ اس منصوبے کے تحت چین نے اپنی حدود میں بھی انفرا سٹر اکچر مکمل کرنا ہے جسکے بعد یہاں مزید تیزی آئے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے ایک تاثر بنا دیا گیا ہے ۔ سب نے دیکھا کہ سول ملٹری لیڈر شپ اکٹھے بیٹھی اور مسائل کو حل کیا گیا ۔ صرف سول ملٹری لیڈر شپ ہی نہیں بلکہ اپوزیشن اور حکومت کو بھی بھی یکجہتی سے آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ موجودہ حالات میں ملک کسی طرح کے عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔