- الإعلانات -

گلگت بلتستان میں اطالوی کوہ پیما ہلاک

گلگت  گلگت بلتستان میں اطالوی کوہ پیما ایک چوٹی پر سکیٹنگ کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔

ذرائع  کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک غیر ملکی کوہ پیما لیونارڈوکومیلی تقریباً 7ہزار میٹر بلند ”لیلیٰ چوٹی“ پر سکیٹنگ کرنے کی کوشش کے دوران موت کا شکار ہو گے ہیں۔یہ واقعہ 6096 میٹر یعنی تقریباً بیس ہزار فٹ بلند "لیلیٰ چوٹی” کی شمالی سمت میں پیش آیا۔

چار ارکان پر مشتمل ٹیم اس چوٹی پر سکیئنگ کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان پہنچی تھی جس نے 5350 میٹر بلندی پر اپنا بیس کیمپ بنا کر اسے سر کرنے کی کوشش کیں لیکن ہدف سے ڈیڑھ سو میٹر پہلے ہی انہیں شدید خراب موسم اور برفانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ واپس لوٹ آئے۔
بتایا جاتا ہے کہ27 سالہ لیونارڈو کومیلی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چوٹی کی تقریباًڈیڑھ کلومیٹر طویل ڈھلوان پر سکئنگ شروع کی لیکن توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہسے وہ 4سو میٹر نیچے گرا اور موت کا شکار ہوگئے تاہم ٹیم کے دیگر ارکان واقع میں محفوظ رہے ۔

اس چوٹی پر پہلے بھی سکیٹنگ کی کوششیں کی جا چکی ہیں جو تاحال کامیاب نہیں ہوئیں لیکن شمالی سمت میں سکیٹنگ کی یہ پہلی کوشش تھی۔
لیونارڈو کومیلی نے 16 سال کی عمر میں چٹانوں اور پہاڑوں پر چڑھنے کا سسلہ شروع کیا تھا۔ وہ برفانی پہاڑوں پر سکیٹنگ کے بھی شوقین تھے جبکہ ان کے مشاغل میں فوٹوگرافی بھی شامل تھی۔