- الإعلانات -

عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو ہدایات جاری کر دی ہیں

اسلام آباد  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت سنجیدہ نہیں تو رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کریں۔
ذرائع  کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی جس دوران ٹی او آرز پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہ محمودقریشی نے عمران خان کو ٹی او آرز کے سلسلے میں پیش رفت پر اپنی مایوسی سے آگاہ کیا اور انہیں پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آر کے معاملے پر حکومتی رویہ افسوسناک ہے اور حکومت احتساب سے بھاگ رہی ہے۔
ذرائع  کے مطابق عمران خان نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر اگر حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے تو پھر رمضان المبارک کے بعد سڑکوں پر آنے کی تیاری کریں۔