- الإعلانات -

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اہلکار کے نوعمر بیٹے کے مبینہ اغواءکے بعد قتل کا نوٹس لے لیا

کراچی  وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پولیس اہلکار الطاف حسین کے نوعمر بیٹے سفیان کے مبینہ اغواءکے بعد قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سفیان کے مبینہ اغواءاور قتل کا نوٹس لتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ رپورٹ دیں کہ شہر سے وقتاً فوقتاً بچوں کے قتل کی خبریں کیوں آتی ہیں۔