- الإعلانات -

وفاقی وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق کے مختلف مراحل پر غور کیا گیا ۔ذرائع  کے مطابق چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ ،چیئر مین نیکٹا اور چیئر مین نادرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر شناختی کارڈز کی تصدیق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔