- الإعلانات -

طاہر القادری کے دھرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے

اسلام آباد حکومت نے طاہر القادری اور ممکنہ حالات سے نمٹنے کی تیاری کر لی‘تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کیخلاف دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ حکومت نے دھرنے کے موقع پر طاہر القادری کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ دوسری جانب آٹھ ماہ بعد پاکستان واپس لوٹنے پر طاہر القادری نے کارکنان سے دھرنے کی تیاریاں کرنے کا کہہ دیا۔مال روڈ لاہور پر چیئرنگ کراس سے ریگل چوک تک پی اے ٹی کے دھرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔نجی بنک کے سامنے طاہر القادری کا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ دھرنے کے شرکا کے لیے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں البتہ خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ انکلوژر ہیں۔لوڈ شیڈنگ سے دھرنا متاثر نہ ہو اس کے لیے پیشگی اقدامات کے طور پر جنریٹرز بھی لگا دئے گئے ہیں۔<br/> پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے میں استعمال کیا جانے والا کنٹینر ہی لاہور دھرنے میں استعمال کیا جائے گا جس کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔کنٹینر میں آرام دہ صوفے ، فلی ائیرکنڈیشنڈ ہال ، لائبریری ، کچن اور واش روم کی سہولت موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ چکی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹینر بم پروف بنایا گیا ہے