- الإعلانات -

شہباز شریف کے دورہ لندن کے بارے میں بیان محض الزام ہے،زعیم قادری

لاہور پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے ، زعیم حسین قادری نے محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود الرشید غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی کے لیڈر اسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے انہوں نے کہا کہ محمود الرشید کچھ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس کے بارے میں فرمائیں۔کیا خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہاؤس لنگر سے چلتا ہے ؟زعیم قادری نے کہا کہ شہباز شریف کے سرکاری دورہ لندن کے بارے میں بیان محض الزام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا گٹھ جوڑ دو منفی قوتوں کا ملاپ ہے.