- الإعلانات -

حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں: سعد رفیق

لاہور  وزیر ریلوے سعد رفیق مخالفین پر بلٹ ٹرین بن کر چڑھ دوڑے ، ان کا کہنا تھا حاجیوں کے پیسے کھانےو الے ان سے حساب مانگتے ہیں ، عمران خان کالا چشمہ اتار کرکے پی میں جا کر کام کریں ، دھرنے اور راستے بند کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ۔

سعد رفیق نے ٹی او آرز طے نہ پانے پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا اس اپوزیشن کا کیا کریں جوکہتے ہیں ، کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ۔

سعد رفیق نے پی پی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا حاجیوں کے پیسے کھانے والے ان سے حساب مانگتے ہیں ، پیپلزپارٹی ریڈ لائن عبور نہ کرے ۔

کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کالا چشمہ اتاریں اور خیبرپختونخوا جا کرکام کریں ، دھرنے کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ۔ سعد رفیق کا جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا ٹرین مارچ والے کے پی میں اپنے وزیرخزانہ کے خلاف مارچ کیوں نہیں کرتے ۔

سعد رفیق کا کہنا ہے پرویز مشرف کی آمریت نے ملک کا کباڑا کر دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت کی ٹانگیں نہ کھینچی گئیں تو دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے ۔