- الإعلانات -

ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں،وڈیو کہاں سے آئی،مولا بخش چانڈیو

کراچی  مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کی وڈیو لیکس ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں ۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں ۔ چوہدری نثار بارہا ڈاکٹر عاصم کے بیانات منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ڈاکٹرعاصم کے بیانات کو سیاست کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کا بیان باہر آنا چوہدری نثار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ چوہدری نثار اپنی نا اہلی کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان باہر آنا کیس پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں.