- الإعلانات -

آرمی چیف سے جنرل نکلسن کی ملاقات، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر معاملات کیسے بہتر بنائے جائیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولیوٹ اسپورٹ مشن کے کمانڈر کی ملاقات، بارڈر مینجمنٹ میکنرزم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل راحیل شریف اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔