- الإعلانات -

عبدالستار ایدھی کی عدالت طلبی

abdul-sattar-edhi

کراچی میں ایک ڈسٹرکٹ اور سیشنز عدالت نے گیتا حوالگی کیس میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی اور دوسرے عہدے داروں کو طلب کر لیا۔ ہندوستان کے ایک وکیل اور سماجی کارکن مومنین ملک نے قوت گویائی اور سماعت سے محروم 21 سالہ لڑکی کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔

پچھلے 13 سالوں سے ایدھی ہاؤس میں رہنے والی گیتا لاہور میں سمجھوتا ایکسپریس سے بے یارو مددگار ملی تھیں۔ پولیس کے خیال میں گیتا واہگہ سرحد کے ذریعے انڈیا سے پاکستان داخل ہوئیں۔ مومنین نے کرمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 552 کے تحت دائر درخواست میں عدالت سے گیتا کی حوالگی مانگی ہے تاکہ انہیں انڈیا میں والدین کے حوالے کیا جا سکے۔