- الإعلانات -

آج لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارش ہو گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور گوجرانولہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ منگل کی شام اور بدھ کو سوات‘ دیر اور چترال میں بارش کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کوگلگت بلتستان‘ ہنزہ اور کریم آباد میں بارش کاامکان آئندہ ہفتے زیریں سندھ میں تھرپارکر‘ بدین‘ عمرکوٹ‘ مٹھی اور ڈیپلو میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ تین سال بعد سندھ میں اچھی برسات ہو گی۔ جون کے آخر میں پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ سندھ اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں بارشیں ہوں گی