- الإعلانات -

ٓلاہور پریس کلب کا سالانہ محفل سماع کا اہتمام،سینئرصحافیوں کی شرکت

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور قوالوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین پر وجد طاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے دوسرے عشرے کی مناسبت سے پریس کلب میں محفل سماع منعقد ہوئی جس میں ٹی وی اور اخبار کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نامور قوال آصف سنتو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو شرکاءجھوم اٹھے۔ لاہور پریس کلب میں ہر سال محفل سماع کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سینئر صحافیوں نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک اچھی روایت قرار دیا۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو صحافیوں کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے۔ محفل کے بعد حاضرین کے لیے سحری کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا تھا