- الإعلانات -

سابق صدر آصف علی زرداری کو وطن واپس آنے سے روک دیا گیا

کراچی ڈاکٹرعاصم حسین کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد پیپلزپارٹی نے سابق صدرآصف علی زرداری کوجون میں وطن واپسی سے روک دیا ہے اورکہاہے کہ وطن واپسی اگست تک موخرکردی جائے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کورواں ماہ وطن واپسی کے فیصلے پرنظرثانی کا مشورہ دیا ہے۔سابق صدرجون کے آخری ہفتے یا جولائی کے اوائل میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے تھے،ڈاکٹرعاصم حسین کی ویڈیوزمنظرعام پرآنے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سابق صدرکواگست تک وطن واپسی موخرکرنے کی تجویزدی ہے ۔پی پی رہنماؤں کا موقف ہے کہ ڈاکٹرعاصم کی ویڈیوزنشرکرنے کا مقصدسابق صدرزرداری کو وطن واپس نہ آنے کا پیغام دینا ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق، سابق صدرآصف علی زرداری وطن واپسی کے معاملہ پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں