- الإعلانات -

ماڈل ایان علی نے انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کر لیا

اسلام آباد ماڈل ایان علی نے ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں دوبارہ نام شامل کئے جانے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
ذرائع  کے مطابق ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکال کر عدالتوں نے ریلیف دیا لیکن وزارت داخلہ نے کوئی عملدرآمد نہیں کیا ۔ حکومتی اقدامات بدنیتی پر مبنی ہیں اس لئے سپریم کورٹ کو یہ معاملہ دیکھنا چاہئے ۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر معاہدے کئے ہیں جو پورے نہ کئے تو 10 ملین ڈالر ادا کرنا پڑیں گے ، عدالت ایکشن لے اور ایان علی کو باہر جانے کی اجات دلوائے۔