- الإعلانات -

ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن کے بعض مقامات پر تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید پری مون سون بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرم رہے گا تاہم آج شام یا رات کو کشمیر، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ڈی آئی خان ڈیڑن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا۔