- الإعلانات -

پاک افغان سرحدی معاملات کا حل باہمی مشاورت سے کرنے پر اتفاق،دفتر خارجہ

اسلام آباد  افغان وفد کی پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان وفدکی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کی ۔ دونوں وفود کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں طورخم بارڈر اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی اور سرحدی معاملات کا حل باہمی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ افغان وفد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی دعوت پر پاکستان آیا ہے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان وفد کو 15 جون کو دعوت دی تھی ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موثرسرحدی انتظام دونوں ملکوں میں مضبوط تعلقات،امن ،انسداددہشتگردی کیلئے ناگزیرہے۔ بارڈرمینجمنٹ پرتاشقند میں پاک افغان وزرائے خارجہ ملاقات میں تبادلہ خیال ہوگا، سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ کی ملاقات آئندہ ہفتے ایس سی اواجلاس کے موقع پرہوگی ۔