- الإعلانات -

کرپشن کیس میں اہم پیش رفت مشتاق رئیسانی کے 22 بنگلوں کا انکشاف

کوئٹہ  مشتاق رئیسانی کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دوران تفتیش سیکرٹری خزانہ کے 22 بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذارئع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق رئیسانی کے 22 بنگلوں کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے 12 بنگلہ سیل کر دیئے گئے ہیں۔ سیل کئے گئے بنگلے ڈیفنس فیز 5,6,7 میں واقع ہیں جبکہ بقیہ 10 بنگلوں کے مقام کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق رئیسانی کے بنگلے سیل کئے جانے کے بعد وہاں نیب کے اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔