- الإعلانات -

پشاور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جانبحق دو زخمی

پشاور میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پشاور میں مزید دو قیمتی جانیں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئیں ۔ امن کا درس دینے والے ماہ رمضان میں اندوہناک واقعہ جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار افراد نے پلازے کے قریب کھڑی کار پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار واپڈا کا سابق ایکسیئن سجاد ، اس کا بیٹا جاں بحق اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔ ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہےاور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔