- الإعلانات -

ڈیرہ غازی خان:غازی گھاٹ فلڈ بند آر ڈی 50 کے قریب سیلاب کا خطرہ

ڈیرہ غازی خان  غازی گھاٹ فلڈ بند آر ڈی 50 کے قریب سیلاب کا خطرہ ہے روک تھام کیلئے فیلڈ عملہ نے غازی گھاٹ پل مظفرگڑھ کینال کا معائنہ کیا۔ تفصیل کے مطابق شاہ جمال مظفرگڑھ کینال غازی گھاٹ پل آرڈی 54, 53, 52, 51, 50 کے قریب پانی کے بہاؤ کی وجہ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے فلڈ عملہ سارا دن غازی گھاٹ پل، مظفرگڑھ کینال، احمد موہانہ، شاہ جمال، یارا جوئیہ، بیٹ میتلا، قطب پور، علی ولی بستی و دیگر علاقوں کا معائنہ کرتا رہا ۔ فلڈ افسروں نے غازی گھاٹ تا مظفرگڑھ کینال بند پر اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے ۔