- الإعلانات -

ماضی کی طرح اس بجٹ میں بھی عوام کیلئے کچھ نہیں ہے.شیخ رشید

اسلام آبادعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بجٹ میں بھی عوام کیلئے کچھ نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں سن رہا ہوں کہ یہ بجٹ عوام کا بجٹ ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی کی طرح اس بجٹ میں بھی عوام کیلئے کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے باتھ روم کیلئے 22 ملین روپے رکھے گئے ، سپیکر صاحب پی ایم ہاﺅس میں کون سی سونے کی ٹوٹیاں لگ رہی ہیں ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ اور حکومت میں تخت لاہور چھایا ہوا ہے ، سپیکر صاحب! آپ خوش نصیب ہیں کہ لاہور سے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اسحاق ڈار پر دبئی میں ٹاورز کی ملکیت کا الزام عمران خان نے لگایا ہے۔ اسحاق ڈار اس معاملے میں جو بھی کہنا چاہتے ہیں وہ عمران خان سے کہیں