- الإعلانات -

سرکاری عمارتوں میں لکڑی کی بجائے المونیم سٹیل استعمال کیا جائے،پرویز خٹک

پشاور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری عمارتوں بشمول سکول،ہسپتال وغیرہ میں دورازوں ،کھڑکیوں اور روشندانوں وغیرہ میں لکڑی کے سامان کی بجائے المونیم سٹیل استعمال کی جائے تاکہ صوبے میں جنگلات کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اس امر کا اعلان محکمہ جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔