- الإعلانات -

حکومتی پریس کانفرنس کے بعد معاملہ ”ڈیڈ“ ہو گیا: اعتزاز احسن

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نےکہا ہے کہ ہم وزیراعظم کو ٹارگٹ نہیں کر رہے بلکہ وزیراعظم رینج میں آ رہے ہیں، حکومتی پریس کانفرنس کے بعد ڈیڈ لاک نہیں معاملہ ”ڈیڈ“ ہو گیا ۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اپنی پوزیشن سے انحراف کر رہی ہے اور احتساب کی بات کی جائے تو یہ لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن ہم ہمیشہ پارلیمانی زبان ہی استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے اس لئے احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہی ہونا چاہئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ قومی سرمایہ خفیہ طریقے سے سرحد کے آر پار آتا جاتا رہا ہے۔ ٹی او آرز کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا ڈیڈ لاک تھا لیکن حکومتی پریس کانفرنس کے بعد اب معاملہ ”ڈیڈ“ ہو گی ہے۔