- الإعلانات -

اسحاق ڈار نے اپنی گھڑی فروخت کرکے رقم خیرات کرنے کے لیے جمشید دستی کو بجھوا دی

اسلام آباد  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی گھڑی فروخت کرکے رقم خیرات کرنے کے لیے جمشید دستی کو بجھوا دی ۔ذرائع  کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جمشید دستی مجھ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ میں نے دس لاکھ کی گھڑ ی پہنی ہوئی ہے ۔انہوںنے اپنی گھڑی جمشید دستی کو بھجواتے ہوئے کہا کہ اگر اس گھڑی کو فروخت کر کے 50 ہزار سے زائد رقم مل جائے تو وہ خیرات کردی جائے ۔تاہم جمشید دستی نے وفاقی وزیر خزانہ کی گھڑی واپس بجھوا دی ۔