- الإعلانات -

حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور ڈیڈلاک پیدا کر رہی ہے,قمرالزمان کائرہ

اسلام آباد  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سے قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور ڈیڈلاک پیدا کر رہی ہے۔
مزید قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی ٹی او آرز کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا لیکن اب حکومت کی طرف سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، بار بار کہہ رہے ہیں معاملے کو پارلیمان میں حل کیا جائے۔رہنماءپیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سب کیلئے ایک ہی سوالنامہ ہو اور احتساب کا آغاز وزیراعظم کے خاندان سے ہو۔