- الإعلانات -

عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے۔

اسلام آباد: رمضان کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جلد ہی ریجن کی سطح پر پارٹی سربراہوں کو نامزد کریں گے۔

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی کا پورا انتظامی ڈھانچہ تحلیل کردیا گیا تھا تاہم یہ الیکشن رواں برس نہیں ہوسکے، اب پاناما گیٹ کے معاملے پر کارکنوں کو یکجا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ریجن میں پارٹی ہیڈ موجود ہوں اور اس حوالے سے قیادت پر شدید دباؤ ہے۔