- الإعلانات -

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف علی زرداری کا نام نہیں ہے، آئی جی سندھ

حیدرآباد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر پولیس نے دستخط کر دیئے ہیں ،اور اس کی جی آئی ٹی رپورٹ عدالت میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کی قانونی طور پر کوئی زیادہ اہمیت نہیںہے ،جے آئی ٹی میں مختلف ایجنسیز تفتیش کرتی ہیں کہ کوئی جرم اوجھل نہ ہو جائے ،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پولیس تفتیش کرتی ہے ،ثبوتوں کے ساتھ چالان پیش کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا جے آئی ٹی رپورٹ میں نام نہیں ہے۔