- الإعلانات -

قندیل بلوچ سے ملاقات مفتی صاحب نے خوشی سے روزہ بھی چوڑ دیا

کراچی  مفتی عبدالقوی کیساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر جاری کرنیوالی متنازعہ اداکارہ قندیل بلوچ نے کہاکہ ’مفتی صاحب اب بھی جوان ہیں ، وہ ہینڈسم لڑکے ہیں ، عمران خان کو بھی خوش ہوناچاہیے کہ ان کی ہونیوالی بیوی اتنی ذہین ہے ‘۔مفتی عبدالقوی کی ٹوپی پہنے سیلفیز سامنے آنے کے بعد ویڈیو بھی جاری کر دی گئی
مفتی عبدالقوی کی طرف سے شادی کی پیشکش آنے سے متعلق قندیل بلوچ کا خیال تھا کہ ’ مفتی صاحب اب بھی جوان ہیں ، ہینڈسم لڑکے ہیں ، ان کا دل کرسکتاہے کہ کسی بھی جوان حسینہ کو وہ پروپوز کرسکتے ہیں‘۔
عمران خان سے زیادہ اچھے مفتی صاحب ہونے کے سوال کے جواب میں ”قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ یہ تونہیں کہہ سکتیں، عمران کی جگہ میری لائف میں کوئی نہیں لے سکتا، جتنے پاپڑ بیلے یا جتنے بیل رہی ہیں، وہ سب کے سامنے ہیں ، عمران کو ایسی تصاویر سے خوشی ہونی چاہیے کہ ان کی ہونیوالی بیوی ایسی ذہین ہے کہ ملاوں کو ایکسپوز کررہی ہیں جو شاید ان کی پارٹی کے کسی ونگ کے صدر بھی ہیں“ ۔اس سے قبل  قندیل بلوچ نے بتایاکہ افطاری نہیں ، ان کا تو روزہ ہی نہیں تھا ، روزے سے متعلق سوال کا جواب نفی میں ملنے پر مفتی عبدالقوی نے بھی بتایاکہ میرے آنے کی وجہ سے اُنہوں نے بھی  نہیں رکھا یعنی دونوں کا روزہ نہیں تھا۔