- الإعلانات -

بیرسٹر اویس کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔وزیر اعظم

لندن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف کو بیرسٹر اویس کی بازیابی کی کوششوں سے آگاہ کیاگیا جس پر وزیر اعظم نے بازیابی کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر اویس کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی ۔وزیر اعظم نے تمام سول آرمڈ فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔