- الإعلانات -

بلاول بھٹو نےکل کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

کراچی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی و سیاسی امور پر سینئر قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے کل کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔

پیپلز پارٹی کورکمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے زرداری ہاوس میں طلب کرلیا گیا۔کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحا ل کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹی رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں پاناما لیکس پر بھی مشاورت کی جائے گی۔